About the Series
اسلامیات کا یہ نصابی سلسلہ ابتدائی اوّل ( نرسری ) جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لیے اپنی نوعیت کا ایک منفر د سلسلہ ہے۔ ان کتب کو مرتب کرتے وقت طلبا کی ذہنی استعداد کو خاص طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے۔ لہٰذا آسان اور عام فہم زبان میں اسلام کے بنیادی عقائد کو نہ صرف خوب صورت انداز میں پیش کیا گیا ہے بلکہ اس طرح کی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئی ہیں جو اسلامی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانے میں بے حد مددگار ہوں گی ۔
اساتذہ کی ہر ممکن رہ نمائی کے ساتھ ساتھ طلبا کی ذہنی نشو ونما کے لیے ایسی مشقیں ترتیب دی گئی ہیں جو طلبا میں غور وفکر کی عادت پیدا کرنے ، اعلیٰ کردار کی تعمیر کرنے، صحت مند اسلامی معاشرے کی بنیاد ڈالنے اور معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں اُن کی معاون ثابت ہوں ۔
حکومت پاکستان کی نئی تعلیمی پالیسی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ان کتابوں کا مواد قرآن وسنت کی روشنی میں مستند ذرائع استعمال کرتے ہوئے جمع کیا گیا ہے اور نصاب کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ طلبا آگے چل کر بورڈ کے امتحانات میں بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔ اس بات کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ کتا بیں مکمل طور پر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں تا کہ مضمون میں طلبا کی دل چسپی مسلسل برقرار رہے ۔ اس سلسلے کو مزید بہتر بنانے میں ہماساتذہ اور والدین کی مفید آرا کے منتظر رہیں گے
Reviews
There are no reviews yet.