اسلامیات
چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے
اسلامیات کی درسی کتب کا ایک منفر د سلسلہ جو اسلامی تعلیمات کی بھر پور عکاسی اور مکمل احاطہ کرتا ہے۔ یہ کتا بیں بچوں کی ذہنی استعداد اور جماعت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی نصاب کے مطابق تیار کی گئی ہیں ۔ ان کتابوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں جدت کے ساتھ ساتھ عملی سرگرمیاں اور تدریسی نکات بھی شامل ہیں جو بیک وقت طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوں گے ۔
اس کتاب کی خصوصیات:
- اسلامی تاریخ کو مختصر اور سادہ زبان میں متعارف کروایا گیا ہے۔
- اسلام کے بنیادی عقائد کی معلومات سے بچوں میں دین سے محبت اور اعتماد پیدا ہو گا۔
- اللہ د تعالیٰ کے بارے میں بچوں کے ذہن میں پیدا ہونے والے ممکنہ سوالات کے جوابات کہانی کے انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔
- کردار سازی کے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسلامی آداب و اخلاقیات کو جا بہ جا متعارف کروایا گیا ہے۔