اسلامیات
اسلامیات کی درسی کتب کا ایک منفر د سلسلہ جو اسلامی تعلیمات کی بھر پور عکاسی اور مکمل احاطہ کرتا ہے۔ یہ کتا بیں بچوں کی ذہنی استعداد اور جماعت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی نصاب کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ ان کتابوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں جدت کے ساتھ ساتھ عملی سرگرمیاں اور تدریسی نکات بھی شامل ہیں جو بیک وقت طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوں گے ۔
آسان اسلامیات
( جماعت اول تا پنجم کے لیے)
اس سلسلے کا بنیادی مقصد طلبہ کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اسلامی اقدار اور اصولوں کو اپنی
روز مرہ زندگی کا حصہ بنا سکیں۔
اس سلسلے کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اسلام کی درست اور حقیقت پر مبنی تصویر پیش کی جائے۔ موضوعات کا انتخاب اس طرح کیا گیا ہے کہ وہ اسلامیات کے اہم مضامین کا احاطہ کریں اور ساتھ ہی طلبہ میں دلچسپی اور شوق مطالعہ پیدا کریں۔ ہر موضوع کو طلبہ کی ذہنی اور فکری سطح کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جس میں سادہ زبان اور بچوں کے لیے دوستانہ انداز بیاں اختیار کیا گیا ہے۔
آسان اسلامیات میں درج ذیل متنوع موضوعات شامل ہیں
- قرآن مجید
- احادیث اور سیرت طیبہ
- فقہ اور اخلاقیات
- سماجی برتاؤ
- اسلامی تاریخ