میری دنیا
(پرائمری جماعت اتا ۵ کے لیے)
میری دنیا اُردو کی پانچ درسی کتب پر مشتمل ایک ایسا سلسلہ ہے جو جماعت اوّل سے پنجم تک کے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کم عمر طلبہ کو اُردو زبان اور ادب سے اس انداز میں روشناس کرایا جائے کہ اُن کے دلوں میں بچپن ہی سے اس زبان کی محبت پیدا ہو جائے۔
یہ سلسلہ ہر سطح پر طلبہ کے مطالعے اور فہم و ادراک کی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس میں شامل اسباق ایسے موضوعات پر مبنی ہیں جو طلبہ کے لیے دل چسپ، معلوماتی اور ثقافتی اہمیت رکھتے ہیں۔
کتب میں شامل نظمیں خاص طور پر اس سلسلے کے لیے تخلیق کی گئی ہیں، علاوہ ازیں معروف شعرا کی منتخب نظمیں بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، ان کتب میں ورک شیٹس بھی شامل ہیں جن میں الفاظ کا ذخیرہ بڑھانے، تحریری امشاق، قواعد زبان اور تشخیصی سرگرمیوں کے لیے عمدہ مشقیں دی گئی ہیں۔
اس نصابی سلسلے کی خصوصیات
- ان کتب کی تیاری میں پاکستان کے قومی نصاب کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
- ہر کتاب کو اس انداز میں تحریر کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی ذہنی سطح اور عمر کے لحاظ سے اُن کی دل چسپیوں سے مطابقت رکھتی ہے۔
- اسباق کے موضوعات کا مقصد طلبہ کی تعلیم و آگاہی میں اضافہ کرنا ہے، جن میں ثقافتی و شهری شعور ، مثبت سماجی عادات اور قومی فخر کو اجاگر کیا گیا ہے۔
- کنول نامی دوستانہ کردار کے ذریعے موزوں اور بچوں کے لیے بین العملی تعلیم کو فروغ دیا گیا ہے۔ (Interactive Learning)
- 3Dاس سلسلے میں تصاویر شامل ہیں جو طلبہ کے لیے دلکش اور دل چسپ ہیں۔
- ہر سبق کے آخر میں دی گئی مشقی سر گر میاں طلبہ کی ذخیرہ الفاظ میں اضافہ اور جملے بنانے کی مہارت کو عملی طور پر بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔