آؤ اُردو سیکھیں
ننھے سیکھنے والوں کو اُردو کے بنیادی تصورات سے دل چسپ اور دوستانہ انداز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اُردو سلسلہ طلباء کو اُردو سیکھنے اور اُس کا اظہار کرنے والی دُنیا میں خوش آمدید کہتا ہے اور حروف کی شناخت، محروف تہجی کے امتزاج اور ان کی آوازوں کی بنیادی صلاحیتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اُردو کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے مشقوں کو احتیاط سے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اُردو زبان کی مزید تعمیر کی جاسکے۔
:ان کتب کی خصوصیات
- سیکھنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے تصاویر سے مزّین حروف کو متعارف کرایا گیا ہے
- اردو حروف کی شناخت، حروف اور الفاظ کی تشکیل میں مہارت پیدا کرنے کے لیے مختلف مشقیں دی گئی ہیں
- ایک ایسا دلچسپ طریقہ جو پڑھنے، لکھنے کی بھی حوصلہ افزائی پر مرکوز ہے
- سیکھنے اور بولنے کی مہارتیں بڑھانے والی مشقیں
- بچوں کو اپنے اردگرد کے ماحول کو سمجھنے اور بات چیت کرنے میں مدد دینے والا اشتیاق
- تجربات، دلکش مواد اور مکالموں کے ذریعے ثقافتی بیداری پیدا کرنا