Early Years (Urdu Subject)

آؤ اُردو سیکھیں

ننھے سیکھنے والوں کو اُردو کے بنیادی تصورات سے دل چسپ اور دوستانہ انداز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اُردو سلسلہ طلباء کو اُردو سیکھنے اور اُس کا اظہار کرنے والی دُنیا میں خوش آمدید کہتا ہے اور حروف کی شناخت، محروف تہجی کے امتزاج اور ان کی آوازوں کی بنیادی صلاحیتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اُردو کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے مشقوں کو احتیاط سے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اُردو زبان کی مزید تعمیر کی جاسکے۔

برائے ابتدائی سال سوم

عمر: 5 سال تک

برائے ابتدائی سال دوم

عمر: 4 سال تک

برائے ابتدائی سال اول

عمر: 3 سال تک

بچوں کی ساتھی

موجودہ دور میں انگریزی زبان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے رجحان اور اس زبان پر وسیع و عریض تحقیق کے باعث یہ زبان به نسبت اردو زبان کے زیادہ تیزی سے فروغ پارہی ہے ۔ اُردُو زبان کو لکھنے ، پڑھنے اور سیکھنے کی ضرورت و اہمیت عدم دل چسپی کی وجہ سے بتدریج کم ہو رہی ہے، لہذا اس عدم دل چھی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اُردو زبان کو بچوں میں فروغ دینے کے لیے یہ کتاب بچوں کی ساتھی ہماری ایک پُر خلوص کاوش ہے۔

برائے ابتدائی سال سوم

عمر: 5 سال تک

برائے ابتدائی سال دوم

عمر: 4 سال تک

برائے ابتدائی سال اوّل

عمر: 3 سال تک

برائے ابتدائی سال اول

عمر: 3 سال تک

میری پہلی اب پ کی کتاب

میری پہلی اب پ کی کتاب ایک تعارفی اُردو قاعدہ ہے جو اُردو حروف تیجی کی صوتیات کو متعارف کراتا ہے۔ یہ قاعدہ ننھے طلبہ کا اُردو خواندگی کی طرف پہلا قدم ثابت ہو گا۔

میری پہلی اب پ کی کتاب ، بچوں کے لیے دوستانہ انداز کے ذریعے حرفی آوازوں کے لیے انتہائی موزوں قاعدہ ہے کیوں کہ یہ قاعدہ طلبہ کے ارد گرد کے قدرتی ماحول کی بهترین نشاندہی کرتے ہوئے اُردو سیکھنے میں طلبہ کی بہترین حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

قوسِ قزح اُردو

اس سلسلے کا مقصد کہانی سلسلے کے ذریعے بچے کو لکھائی کے ساتھ ساتھ واحد، جمع، مذکر مونث، الفاظ کے متضاد، پھلوں، بچوں اور پرندوں کے نام، رنگوں کے نام اور دنوں کے نام سیکھنے کے ساتھ ساتھ جملے سے روز مرہ الفاظ بھی سیکھیں گے۔ یہ دل چسپ سرگرمیاں اور خود کار قرآنی مشقیں پر مبنی مصنف بچوں کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اُجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

برائے ابتدائی سال سوم

عمر: 5 سال تک

برائے ابتدائی سال دوم

عمر: 4 سال تک

برائے ابتدائی سال اوّل

عمر: 3 سال تک

برائے ابتدائی سالِ اول

عمر: 3 سال تک

ستارہ اُردو

ستارہ اُردو میرا پہلا تصویری قاعدہ ہے۔ بچوں کی اُول و آخر عمر میں اُردو زبان سیکھنے کی بنیادی مشق فراہم کرتا ہے۔ اس قاعدے کا مقصد بچوں کو حروفِ تہجی کی پہچان اور اُن حروف سے شروع ہونے والی اشیا کا تعارف کروانا ہے۔ اس قاعدے کی تیاری میں ذخیرہ الفاظ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ روزمرہ کی عام اشیاء کے علاوہ ناموں والے الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ جزو صرف بچوں کی دل چسپی کو بڑھائے گا بلکہ ابتدا سے ہی معیاری اُردو سیکھنے کے عمل میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

اُردو مشقی کتاب

اسکول کے ابتدائی اور بنیادی تین تعلیمی ۔ تعلیمی سالوں یعنی ابتدائی سال اول تا ابتدائی سال سوم کے لیے ورک شیٹس کی ایک جامع تالیف پیش خدمت ہے۔ یہ ورک شیٹس انتہائی مہارت اور تجربہ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں جو کہ ننھے طلبہ کے لیے اُردو سیکھنے کے بنیادی مقاصد کا مکمل احاطہ کرتی ہیں۔

برائے ابتدائی سال سوم

عمر: 5 سال تک

برائے ابتدائی سال دوم

عمر: 4 سال تک

برائے ابتدائی سال اوّل

عمر: 3 سال تک

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop
Scroll to Top

Sign Up To Our Newsletter

News & Updates