میری دنیا
.میری دنیا چھٹی سے آٹھویں جماعت تک. میری دنیا اول تا پنجم اردو درسی کتب کا تسلسل ہے جو ثانوی سطح کے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ طلبہ کی لسانی مہارتوں کو ہر درجے پر ان کی فہم و ادراک کی سطح کے مطابق فروغ دیا جائے۔
موضوعات کا انتخاب اس طرح کیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف طلبہ کی دلچسپی کو برقرار رکھیں بلکہ ہر جماعت کے تعلیمی اہداف اور مہارت کی سطحکے عین مطابق ہوں۔ اس سلسلے میں شامل نظموں اور اقتباسات کو نہایت احتیاط سے کلاسیکی اور جدید ادب دونوں سے منتخب کیا گیا ہے۔
اس کتاب کی خصوصیات:
- اس سلسلے کی تیاری میں پاکستان کے قومی نصاب کی بنیادی ہدایات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
- ہر کتاب کو طلبہ کی ذہنی استعداد اور جماعت کے تعلیمی معیار کے مطابق تحریر کیا گیا ہے۔
- ابواب میں سادہ، آسان اور قابلِ فہم زبان استعمال کی گئی ہے تا کہ مواد دلچسپ اور بامعنی بن سکے۔
- مختلف موضوعات پر مشتمل متنوع متون شامل کیے گئے ہیں تاکہ بچوں میں مطالعے کی عادت کو فروغ دیا جا سکے۔